کیا واقعی آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام معطل کر دیا ہے؟

کیا واقعی آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام معطل کر دیا ہے؟

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) سوشیل میڈیا پر بحث چھڑی ہوئی تھی کہ IMF نے پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام معطل کر دیا ہے۔ اس بات کو لے کر بہت سے لوگ پریشان تھے کہ کیا واقعی ایسا ہو چکا ہے۔ تاہم اب خود آئی ایم ایف کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کے عہدیداروں کی جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ امدادی پروگرام معطل نہیں کیا ہے۔ پاکستان کی معاونت جاری رکھی جائے گی۔ فی الحال ملک میں غیر مستحکم سیاسی صورت حال پیدا ہو چکی ہے جس کے باعث IMF نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ پالیسی ترتیب دی جائے گی۔

پالیسی میں کچھ نکات کو مدنظر رکھا جائے گا اور پاکستان کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گی۔ ملک میں آج کل سیاسی صورت حال غیر یقینی ہے۔ عالمی طاقتیں اور عالمی ادارے بھی پاکستان کی صورت حال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ اس لیے عوام میں ایسی بے بنیاد بات پھیلائی گئی ہے۔ IMF نے پاکستان کو قرض دینے سے انکار نہیں کیا ہے اور نہ ہی اپنا امدادی پروگرام کینسل کیا ہے۔

امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ, درجنوں زخمی .

اپنا تبصرہ بھیجیں