حمزہ شہباز شریف نے آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔

حمزہ شہباز شریف نے آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔
زرائع (اردو بلیٹن نیوز ) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے آٹے کی قیمتیں کم کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آٹے کی قیمت پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 کی بجائے 490 روپے کا ملے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم فی الفور 10کلو آٹے کا تھیلا 490روپے کا کر رہے ہیں ۔ 160 روپے 10کلو آٹے پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ ہم نے 45 لاکھ ٹن گندم خرید لی ہے ۔

حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہر ضلع میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنا دی ہیں۔ اب کوئی بھی قیمت نہیں بڑھا سکے گا۔ ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ لوگوں کو حلال رزق کمانے کا موقع ملے گا۔ مافیا کو پالنے کا عمران خان کا دور اب ختم ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پے پال کو پاکستان میں لانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں