کراچی میں فائرنگ کا واقعہ, چار بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل ہو گیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) ملیر میں واقع گلشن سینماروڈ پر چائے کے ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا۔ مقتول اسامہ چاربہنوں کاایک بھائی تھا اور اس کی 3 جون کو لاہور میں شادی طے تھی۔ واقعے کے بعد لواحقین غم سے نڈھال تھے۔
مزید تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کے علاقے ملیر میں واقع گلشن سینما روڈ پر چائے کے ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ جہاں مقتول نوجوان کی شناخت 25 سالہ اسامہ حسین کےنام سے کی گئی جو ہوٹل اور دکانوں میں مصالحے کی سپلائی کرنے کا کام کرتا تھا۔
ملیر سٹی تھانے کے ایس ایچ یونس نے بتایا کہ مقتول نوجوان کوجسم کے مختلف حصوں پر سات گولیاں لگی ہیں۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ مقتول نوجوان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہرریلوے ہاؤس سوسائٹی ملیر میں ادا کی جائے گی۔
تحریک انصاف کی رہنماء شریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے اُٹھا لیا گیا۔