دبئی پولیس کا مساج پارلر والوں کے خلاف ایکشن.دبئی پولیس کے مطابق تقریباً165افراد مساج پارلرز کے نیم عریاں کارڈ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کر لئے گئے ہیں۔دبئی پولیس نے ان افراد کو اس لئے گرفتار کیا ہے کہ یہ لوگ مساج پارلر کی آڑ میں فحاشی کے اڈے چلانے والے لوگ ہیں‘اور فحاشی کے اڈے چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ تین سالوں سے ایسے لوگوں کو گرفتار کر رہے ہیں اور اب تک ان کی تعداد 2025ہوچکی ہے یہ لوگ پھر بھی باز نہیں آرہے۔دبئی میڈیا کے مطابق 2025گرفتار شدہ افراد میں سے 165ایسے ہیں جو بغیر لائسنس کے کارڈ تقسیم کررہے تھے۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کارڈز پر پائے جانے والے 3114فون نمبرز کی سروسز بھی منقطع کر دی ہے اور غیر قانونی کاروباری مقامات کے طور پر استعمال ہونے والے 218فلیٹس پر بھی چھاپے مارے ہیں۔
2025میں سے 1643افراد کو عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دبئی پولیس نے اس طرح کی نقصان دہ سرگرمیوں کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے اور ان غیر لائسنس یافتہ کاروباروں کے مقامات اور آپریٹرز کا سراغ لگانے کے ساتھ ساتھ مساج کارڈ تقسیم کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں ، اس کے لیے دبئی پولیس نے متعدد زبانوں میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جو عوام کو شہر میں غیر قانونی مساج سنٹروں کو طلب کرنے کے خطرات سے خبردار کرتا ہے۔
پولیس کے مطابق اس طرح کے کارڈز نا صرف غیر قانونی کاروبار کو فروغ دیتے ہیں بلکہ ان میں بے ہودہ تصاویر بھی ہوتی ہیں جو عوامی شرافت کی خلاف ورزی کرتی ہیں ۔ دبئی پولیس اس غیر مہذب رجحان کو ختم کر دے گی ۔ پولیس نے عوام کو ایسے غیر قانونی مساج سینٹرز سے نمٹنے سے خبردار کیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔