پی ٹی آئی کے رہنماء شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر خطرناک حادثہ پیش آ گیا۔ ویڈیو منظر عام پر

پی ٹی آئی کے رہنماء شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر خطرناک حادثہ پیش آ گیا۔ ویڈیو منظر عام پر

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کی گاڑی موٹروے پر الٹ گئی۔ حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی۔
مزید تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر شہباز کی گاڑی موٹروے پر الٹ گئی۔ ڈاکٹر شہباز گل حادثے میں زخمی ہو گئے۔ لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

زرائع کے مطابق ان کی گاڑی کو حادثہ تب پیش آیا جب وہ لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے۔ پیچھے سے ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ ان کی گاڑی ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں الٹ گئی۔ تاہم ان کی جان حادثے میں بچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

بعد میں شہباز نے خود میڈیا کو بتایا کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ ان کی گاڑی کو کسی نے پیچھے سے ٹکر ماری ہے۔

سابق وزیر اعظم آئی ایم ایف سے غلط وعدے کر گئے اور ہم پھنس گئے, وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا اہم بیان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں