سی ٹی ڈی کی پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں بڑی کاروائی۔ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کی پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں بڑی کاروائی۔ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کے بعد سی ٹی ڈی نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں چھاپے مارے۔ ہاسٹل سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مشتبہ شخص طالب علم نہیں تھا۔ لیکن یونیورسٹی میں طلباء کے ساتھ رہائش پزیر تھا۔ کچھ طلباء اس شخص کی بازیابی کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مشتبہ شخص کراچی یونیورسٹی پر ہونے والے حملے میں ملوث ہے۔ تاہم اس کی تصدیق ابتدائی تفتیش کے بعد ہو گی۔

سی ٹی ڈی نے یہ کاروائی کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے کے بعد کی ہے۔ کراچی یونیورسٹی میں ایک لڑکی نے گزشتہ روز خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حملے میں دو چائنیز اساتذہ مارے گئے۔ اس کے علاوہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ حملے میں وین کا ڈرائیور بھی مارا گیا۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی دھماکے میں چار سے پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکہ خیز مواد میں بال بیرنگ بھی شامل تھے۔

دھماکے والی جگہ سے حملہ آور خاتون کے برقعے کے ٹکڑے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ لڑکی نے ایک بج کر 55 منٹ پر دھماکہ کیا جب وین یونیورسٹی کے گیٹ پر لڑکی کے قریب پہنچی۔

کراچی یونیورسٹی میں خود کش دھماکے سے اڑانے والی لڑکی کے اعضاء ٹیسٹ کے لیے فارنزک لیب بھجوا دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں