چمکیلی بارات لے کے آپ آئی اے: دلہن گھوڑے پر بارات لے کر دلہے کے گھر پہنچ گئی

چمکیلی بارات لے کے آپ آئی اے: دلہن گھوڑے پر بارات لے کر دلہے کے گھر پہنچ گئی

کڑیاں مارگئیاں میدان میں قربان جانی آں
ووہٹی لے آئی بارات میں قربان جانی آں

پاکستان کے سٹار ابرار الحق نے محض یہ ایک گیت ہی گایا تھا لیکن حقیقت میں سچ کر دکھایا بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر امبالہ کی ایک دلہن نے جہاں دلہن پرانے رسم و رواج کو تبدیل کرتے ہوئے گھوڑے پر بیٹھ کر بارات لئے دلہے کے گھر پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریا نامی دلہن دلہے کی طرح سہرا باندھے اور ہاتھ میں تلوار لئے،گھوڑے پر سوار ہو کر دلہے کے گھر جا پہنچی۔بارات میں اس کے ساتھ اس کا والد،والدہ اور دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے۔

پریا کے والد نریندر گروال نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خیالی تاثر کو بھی توڑنا چاہتے تھے کہ لڑکیاں لڑکوں سے کمتر ہوتی ہیں جبکہ دلہن کا کہنا ہے کہ یہ میری بچپن کی خواہش تھی اور وہ پوری ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اب میں بہت خوش ہوں۔

یہ موقع عموماً لڑکوں کی زندگی میں آتا ہے لیکن ہمارے گھر میں میرے والدین نے مجھے ایک لڑکے کی طرح پالا ہے۔واضح ہو کر پریا ایک پڑھی لکھی لڑکی ہے اور وہ وکالت کے شعبے سے وابستہ ہے۔

زخموں کا علاج،کیا بن مانس ڈاکٹر ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں