پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور اس کی بیوی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور اس کی بیوی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ کے ساتھ لندن میں روڈ کراس کر رہے تھے کہ ان کو ڈاکووؤں نے گھیر لیا۔ اسلحے کے زور پر ڈاکو ان سے دو کڑوڑ روپے کی قیمتی گھڑی چھین کر فرار ہو گئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق عامر خان لندن کے علاقے لیئٹن میں اپنی بیوی فریال کے ساتھ روڈ کراس کر رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ان کو گھیر لیا۔ دو ڈاکو ان کے سامنے آ گئے اور ان پر بندوق تان دی۔

عامر خان نے خوفزذہ ہو کر اپنی گھڑی اتار کر ڈاکوؤں کو دے دی۔ ڈاکو گھڑی حاصل کرنے کے بعد فوری طور پر وہاں سے فرار ہو گئے۔ عامر خان کے مطابق اس گھڑی کی قیمت کڑوڑں روپے تھی۔

یہ گھڑی انیس قیراط گولڈ سے بنائی گئی تھی۔ اس گھڑی پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ پاکستانی کرنسی میں اس گھڑی کی قیمت پونے دو کڑوڑ روپے تھے۔
واضح رہے باکسر عامر خان کو مہنگی گھڑیاں پہننے کا بہت شوق ہے اور وہ اکثر اپنی گھڑیوں کی نمائش بھی کرتے رہتے ہیں۔

امریکی خاتون کے ساتھ تین افراد کی اجتماعی زیادتی اور تشدد.

اپنا تبصرہ بھیجیں