بابر اعظم نے غلاف کعبہ تیار کرنے کی سعادت حاصل کر لی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پاکستانیکی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں حصہ لے کر یہ سعادت اپنے نام کر لی۔
مزید تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی کئی دیگر سٹارز کی طرح عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ بابر اعظم کو سعودی عرب میں خانہ کعبہ کا غلاف تیار کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے اس کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی ہیں۔
سوشیل میڈیا صارفین نے ان کو بہت سراہا ہے اور یہ نیک سعادت حاصل کرنے پر ان کو مبارک باد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ اس عظیم سعادت اور موقع پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔ انشاءﷲ غلاف کا یہ حصہ اگلے کسوی کا حصہ ہو گا۔
عمرے کی ادائیگی کے بعد بابر اعظم کی نئی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل۔