پاکستان میں اپنے کاروبار کے لیے قرض کن ذرائع سے حاصل کیا جا سکتا ہے جانیے۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی سے ملک میں دستیاب نوکریوں کی صورتحال نا ہونے کے برابر ہے۔ایسے میں اپنا کاروبار ہی اُمید کی ایک کرن نظر آتا ہے،لیکن بد قسمتی سے متوسط طبقے کے لیے ذاتی کاروبار کے لیے معقول رقم کا بندوبست کرنا بھی پُل سرات پار کرنے سے کم نہیں۔

اگر ہم ترقی یافتہ ممالک کی طرف دیکھیں تو وہاں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے حکومتی سطح پر اپنے کاروبار کے لیے قرض سے متعلق سہولیات کے یکساں اور انتہائی آسان مواقع موجود ہیں۔

لیکن وقت کی ستم ظریفی یہ ہے کے پاکستان میں کاروبار کے لیے قرض کی سہولیات کی فراہمی حکومتی سطح پر کم اور نجی سطح پر ذیادہ ہیں جن کی قرض ادائیگی کی اپنی اپنی تہہ کردا شرائط ہیں۔

ہمارا یہ آرٹیکل پاکستان میں موجود شہریوں کو کاروبار کے لیے قرض کے حصول سے متعلق رہنمائی فراہم کرے گا۔قرض کس طرح اور کن ذرائع سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

اخوت اسلامک مائیکرو فنانسنگ

وہ کمپنی جو معاشرے کے نجی طبقے کے افراد کو بلا سود مائیکرو فنانس قرضے فراہم کرتی ہے۔ اخوت فاؤنڈیشن اسلامک مائیکرو فنانس لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا کر سماجی انصاف اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔

اہلیت کا معیار

درخواست دہندہ ایک درست قومی شناختی کارڈ رکھتا ہو۔

ابتدائی مرحلے میں کاروبار چلانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

معاشی طور پر فعال ہونا ضروری ہے۔

عمر 18 سے 62 سال کی ہونی چاہیے۔

کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو۔

اچھا سماجی اور اخلاقی کردار ہو۔

درخواست گزار کو اس قرض کے لیے خاندان کے ایک فرد کے علاوہ دو ضامنوں کی ضرورت ہے۔ اخوت مائیکرو فنانس دو قسم کے قرضوں کی پیشکش کرتا ہے ۔

اجتماعی قرض

تین یا چھ ممبران گروپ قرض دینے میں حصہ لیتے ہیں۔ گروپ کے تمام ممبران ایک دوسرے کو گارنٹی اور اسناد فراہم کرتے ہیں۔ گروپ ممبران اپنے سماجی اور معاشی مسائل کو فیصلہ سازی کے ذریعے حل کرتے ہیں۔ اراکین کو رشتہ دار نہیں ہونا چاہیے۔

انفرادی قرض

انفرادی قرضہ ان افراد کے لیے ہے جو اہلیت کے معیار کو پورا کرتے ہیں، تو وہ بلا سود قرضوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ فرد کو قرض حاصل کرنے کے لیے دو ضامن فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

پرائم منسٹر کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ

کاروبار کے لیے قرض

ملک کے نوجوانوں کو ان کی کاروباری صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے، حکومت پاکستان نے کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم کے تحت رعایتی کاروباری قرضوں کی فراہمی کے لیے درخواستیں دوبارہ کھول دی ہیں۔

تمام اہل افراد کامیاب جوان پورٹل پر جا کر قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم کی نمایاں خصوصیات

عمر :
درخواست جمع کرانے کے وقت CNIC کے مطابق عمر 21 سے 45 سال کے درمیان ہو ،ای کامرس اور آئی ٹی سے متعلقہ کاروبار کے لیے، کم از کم عمر کی حد 18 سال ہے، جس میں کم از کم میٹرک یا اس کے مساوی تعلیم ہو۔

جنس مرد/خواتین/ ٹرانس جینڈر تمام اسکے اہل ہیں۔

قرض کا حجم قیمتوں کا تعین اور سیکیورٹی

ٹائر 1: لون کی رقم کی قیمت کا 0.1 ملین سے 1 ملین 3 فیصد مارک اپ سالانہ۔

ٹائر 2: 1 ملین سے 10 ملین مارک اپ 4% سالانہ۔

ٹائر 3: 10 M سے 25 m سالانہ مارک اپ 5%

آئی ایف سی بزنس فائنانس

آئی ایف سی ورلڈ بینک گروپ کا رکن ہے۔ اس کا مشن لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرکے معاشرے سے غربت کو دور کرنا ہے۔

ادارہ IFC نجی شعبے کی ترقی کو متاثر کرنے والے چیلنجز سے نمٹتا ہے۔ یہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے فنانس فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

آئی ایف سی کے کراچی میں تنازعات کے حل کے لیے مراکز بھی ہیں، جو چھوٹے کاروباری اداروں کو عدالت جائے بغیر اپنے مسائل حل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ لوگوں کی سہولت کے لیے حبیب بینک جیسے دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ کام کرتا ہے۔

برطانوی سٹدی ویزا کے حصول کے خواہشمند افراد کیلئے کامیابی کی شرطیہ ٹپس

چائے کے بے تحاشا استعمال سے جڑے چند ممکنہ مضر اثرات

اپنا تبصرہ بھیجیں