باخبر ذرائع کے حوالے سے منگل کو اطلاع دی گیٔ کہ سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافی کو رینجرز اور پولیس کی نفری نے حراست میں لے لیا۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ ان کے موکل کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی واضح ہدایات کے مطابق عمران ریاض خان کو حراست میں نہیں لیا جا سکتا اور گرفتاری کو توہین عدالت قرار دیا۔
میاں علی نے کہا کہ عمران ریاض خان کے خلاف اب تک 30 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں جن میں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
اس سے قبل عمران ریاض خان کے خلاف مظفر گڑھ اور سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں متعدد ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔
الزامات کے مطابق اینکر نےآئین کی خلاف ورزی کی تھی اس سے پاکستانی شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے۔
عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حق رائے دہی کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔