گوجرانوالہ میں خوف ناک حادثہ پیش آ گیا۔ 12 افراد جان بحق ہو گئے۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) گوجرانوالہ میں ایک ٹرک نے دو مسافر ویگنیں کچل ڈالیں۔ ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد سمیت 12 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ جبکہ 8 سے زائد افراد شدید زخمی۔
مزید تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ لدھا میں آج ایک خوفناک واقع پیش آیا ہے۔ ایک تیز رفتار ٹرک نے دو مسافر ویگنوں کو کچل ڈالا ہے۔ خوفناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔ جب کہ ایک اور شخص بھی ہلاک ہو گیا۔ ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 8 ہے۔ ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا ہے۔
گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے یکے بعد دیگرے 2مسافر ویگنوں کو کچل ڈالا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9افراد کا تعلق گوجرانولہ کے علاقے گرجاکھ سے ہے ، ریسکیو کے مطابق جاںبحق ہونے والے افراد سرگودھا درگاہ پر حاضری کے بعد واپس آ رہے تھے۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
نون لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات سامنے آنے کا امکان ہے۔ غریدہ فاروقی کا بڑا دعوی۔