پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے کئی سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو آصف بلال لودھی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ندیم سرور کو ڈی جی اینٹی کرپشن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ محمد زمان وٹو کو ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
سیکرٹری سوشل ویلفیئر مہر محمد حیات لک کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری لٹریسی وجیہ اللہ کنڈی سیکرٹری سوشل ویلفیئر کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔
احمد مستجاب کرامت کو سیکرٹری ہاؤسنگ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ناصر محمود بشیر اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ اس دفتر کے امور بھی دیکھیں گے۔ رجسٹرار کوآپریٹو اسد نعیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور محمد احمد اپنے فرائض کے علاوہ رجسٹرار کوآپریٹو کے امور بھی دیکھیں گے۔
سیکرٹری مائن اینڈ منرلز سید نجف اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری راؤ پرویز اختر، ڈی سی منڈی بہاؤالدین تسنیم علی، ڈی سی گجرات عامر شہزاد اور ڈی سی وزیر آباد نوید الاسلام ورک کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔
حکومت پرائیویٹائزیشن نہیں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کر رہی ہے: سعد رفیق.