انٹرنیٹ صارفین کے لیے بری خبر , 21 اپریل کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کے لیے بری خبر , 21 اپریل کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ 21 اپریل کو دن کے وقت صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں مشکلات پیش آئیں گی۔ 21 اپریل کے دن کچھ گھنٹوں کے لیے انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن نہیں ہو پائے گی۔

مزید تفصیلات کے مطابق 21 اپریل کو کنسٹرکشن ورک کی بدولت انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی۔ پی ٹی اے کے اعلان کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل کی مرمت کے حوالے سے انٹرنیٹ کی فراہمی کچھ گھنٹوں کے لیے بند ہو گی۔

سب میرین کیبل ایم ڈبلیو فور کے ایک حصے پر ری کنفیگریشن کی جائے گی۔ مرمت کی یہ سرگرمی انٹرنیٹ کو مزید بہتر کرنے کا ایک اقدام ہو گا۔ یہ سرگرمی اکیس اپریل کو رات کے دو بجے سے لے کر صبح سات بجے تک کر دی جائے گی۔ انٹرنیٹ ان پانچ گھنٹوں میں دستیاب نہیں ہو گا۔ خاص طور پر سحری کے وقت انٹرنیٹ صارفین کو نہیں مل پائے گا۔

مرمت کے بعد انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی کر دی جائے گی اور انٹرنیٹ کی سروس بحال ہونے کے بعد انٹرنیٹ پہلے سے بہتر چلے گا۔

پی ٹی اے نے صارفین کو کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے پریشان نہ ہوں۔ یہ صرف چند گھنٹوں کا کنسٹرکشن ورک ہو گا اور چند گھنٹے بعد ان کو بہتر انٹرنیٹ مل سکے گا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور اس کی بیوی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں