بنکاک ہوائی اڈے پر بھارتی خواتین کے سامان سے 109 زندہ جانور برآمد۔
تھائی حکام کی رپورٹ کے مطابق، دو خواتین کو سوورنابھومی ہوائی اڈے پر ان کے سامان میں 100 سے زیادہ زندہ جانوروں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تھائی لینڈ کے محکمہ نیشنل پارکس، وائلڈ لائف اور پلانٹ کنزرویشن نے کہا کہ ایکسرے کے معائنے کے بعد دو سوٹ کیسوں سے 109 جنگلی جانور بر آمد کیے گئے۔
وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ “دو سفید پورکیپائن، دو آرماڈیلو، 35 کچھوے، 50 چھپکلیاں اور 20 سانپ” دریافت ہوئے ہیں۔
یہ سامان 38 سالہ نتھیا راجہ اور 24 سالہ ذکیہ سلطانہ ابراہیم کا تھا جو کہ ہندوستانی تھیں۔
ملزمان پر 2019 کے وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ، 2015 کے اینیمل ڈیزیز ایکٹ اور 2017 کے کسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔