ایموشنل انٹیلی جنس (جذباتی ذہانت)

تعارف

(ایموشنل انٹیلی جنس )ایک زمانے میں سمجھا جاتا تھا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لئے آدمی کا آئی کیو لیول یعنی انٹیلی جنس کوشنٹ زیادہ ہونا چاہیئے .مگر تحقیق کے مطابق آئی کیو لیول کا ہونا ہی کامیابی کی ذمانت نہیں.

بلکہ اُس سے زیادہ اہم ایک انسان کا ای کیو لیول یعنی ایموشنل کوشنٹ لیول ہے. جسے زبان زدے عام میں ایموشنل انٹیلی جنس بھی کہا جاتا ہے.ای کیو لیول زیادہ رکھنے والے لوگ زندگی میں زیادہ کامیاب اور خوشحال نظر آتے ہیں.

ہماری کامیابی میں آئی کیو اور ای کیو کا کتنا کردار ہے؟

ہماری کامیابی میں ہمارے آئی کیو کا کردار صرف بیس فیصد ہوتا ہے. جبکہ ای کیو کا کردار اسی فیصد تک ہوتا ہے. ایموشنل انٹیلی جنس پر دنیا بھر میں بہت سی تحقیقات کی گئی ہیں. جن سے ثابت ہوا ہے کہ آدمی کا آئی کیو لیول زیادہ ہونا اتنا معنی نہیں رکھتا. لیکن اگر ای کیو لیول زیادہ ہو تو آدمی زندگی میں کہیں زیادہ کامیاب ہو سکتا ہے.

ایک تحقیق کے مطابق جن لوگوں کا آئی کیو لیول زیادہ تھا اور ای کیو لیول کم تھا،اُن کے پاس زندگی کی تمام ضروری چیزیں جیسے کہ خوشی ، پیسہ ، خوشگوار تعلقات وغیرہ سب میں کمی دیکھنے میں سامنے آئی .

ایک انسان میں ایموشنل انٹیلی جنس کی سطح زیادہ کیوں ہونی چاہیئے؟

دراصل انسان ایک جذباتی مخلوق ہے. یہی وجہ ہے ہم زندگی کے زیادہ تر فیصلے لوجیکل انفلو اینس کے باعث نہیں بلکہ جذبات سے متاثر ہو کر کرتے ہیں.

کسی مثال سے وضاحت پیش کریں؟

مثال کے طور پر ایک آدمی کے گھر آگ لگ جائے. اُس کی بیوی بچے گھر کے اندر ہی ہوں. تو وہ یہ نہیں سوچے گا کہ آگ کتنے ڈگری کی ہے یا اُس کے بچنے یا جلنے کے امکانات کتنے ہونگے.بلکہ وہ سوچے سمجھے بغیر فورن گھر میں گھس جائے گا تاکہ اپنی بیوی بچوں کو آگ سے بچا سکے.

ایموشنل انٹیلی جنس کی کیا تعریف ہے؟

ایموشنل انٹیلی جنس یا جذباتی ذہانت کا مطلب ہے کہ ہمیں اپنے اور دوسروں کے جذبات کو سمجھنا اور اُنھیں استعمال کرنے کا ڈھنگ آتا ہو. جو آدمی اپنے اور دوسروں کے جذبات کو جان سکتا ہے وہ اس مہارت کی مدد سے زندگی میں کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے.مثبت امر یہ ہے کہ ہم اپنی جذباتی ذہانت کو کچھ خاص قسم کی مشق کر کے بڑھا سکتے ہیں.

ایموشنل انٹیلی جنس بڑھانے یا بہتر کرنے کے آزمودہ طریقے کونسے ہیں؟

1. سیلف اویئر نس(خود کی جانکاری)

اس کا مطلب ہے کہ خود کو اچھی طرح جاننا .ہمیں یہ معلوم ہو کہ ہماری خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں.ہمارا کردار کیسا ہے او ر ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے.اپنے اچھے برےجذبات کے بارے میں ہمیں مکمل معلومات ہو.کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ ہم غصے کے جذبہ میں آکر کسی کو بہت برا بھلا کہہ دیتے ہیں.بعدازاں احساس ہوتا ہے کہ ہم نے غصے میں آکر بہت کچھ غلط کہہ دیا .

مگر ایموشنل سیلف اویئر نس کا مطلب ہے کہ ہمیں ہر وقت ہر حالت میں یہ ادراک ہو کہ ہم اس وقت کس ایموشنل حالت میں ہیں.یعنی کس وقت کیا محسوس کر رہے ہیں .جب انسان کو اپنی جذباتی کیفیت کا پتہ ہوتا ہے تو وہ جذبات کے بہاؤ میں نہیں بہتا. بلکہ اپنے جذبات قابو کرنے کے قابل ہوتا ہے.ایموشنل سیلف اویئر نس انسانی زندگی کا بہت اہم حصہ ہے. کیونکہ جب تک آپ کو اپنے جذبات کا پتہ نہیں ہوگا آپ دوسروں کے جذبات کو بھی جان نہیں پائیں گے.

2. منیجنگ ایموشنز

انسان اپنے جذبات خاص طور پر منفی جذبات کو اکثر قابو کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے.اس وجہ سے ہمارے ساتھ برا ہی ہوتا ہے.ہم فوری طور پر اپنے غصے یا مایوسی یا خوف کو روک تو نہیں سکتے .تاہم ان جذبات کے آنے کے بعد ہم اُنھیں جلد از جلد ختم ضرور کرسکتے ہیں.اس لئے ہمیں یہ ضرور سیکھنا چاہیئے کہ ہم اپنے منفی جذبات پر قابو پا کر اُسے ختم کرسکیں.اپنے جذبات پر قابو پانے کے کئے طریقے ہیں جنہیں سیکھا جا سکتا ہے.

منفی جذبات پر قابوپانے کا آسان ترین طریقہ کونسا ہے؟

آپ جس حالت میں ہیں مثلن بیٹھے ہیں یا کھڑے ہیں تو اُس حالت کو بدل دیں.اگر ممکن ہو تو باہر نکل جائیں اور کھلی فضا میں گہری گہری سانسیں لیں.

3. ایمپتھی (ہمدردی)

اس کا مطلب ہے کہ آدمی دوسروں کے جذبات کو خوب سمجھے.یہ سمجھنا کہ دوسرے کو کتنا برا یا تکلیف دہ محسوس ہورہا ہے. پھر اس احساس کو کم یا دور کرنے کی کوشش کرنا . جو لوگ برے ہوتے ہیں یا دوسروں کے ساتھ برا کرتے ہیں.اُن میں ایک خاصیت مشترک ہو تی ہے کہ اُنھیں ذرا بھی احساس نہیں ہوتا کہ سامنے والا کیا محسوس کر رہا ہے.

ایمپتھی کے ساتھ ایک اور لفظ استعمال ہوتا ہے جسے سمپتھی یعنی ترس کے نام سے یا دکیا جاتا ہے.لیکن ہمیں سمپتھی کی جگہ ایمپتھی اختیار کرنی چاہیئے .دوسروں پر ترس کھا نا کوئی خوبی نہیں.ایمپتھی یا ہمدردی ہمیں دوسروں کی مدد کے قابل کرتی ہے.ایمپتھی اُن لوگوں میں زیادہ ہوتی ہے جو زیادہ مطمئن اور کم غصہ کرنے والے ہوتے ہیں.

4. بلڈنگ ریلیشن شپ

کیاآپ نے کبھی کسی بچے کو مسکراتے دیکھا ہے ؟ جب وہ مسکراتا ہے تو آپ کے چہرے پر بھی خود بخود مسکراہٹ آ جاتی ہے.آپ نے مزاحیہ شخص کو دیکھا ہو گا کہ جب وہ کوئی لطیفہ سناتا ہے تو پورا مجمع قہقہے لگانے لگتا ہے.ایسا اس لئے ہے کہ ہمارے جذبات متعدی ہوتے ہیں .یعنی وہ انفیکشن کی طرح پھیلتے ہیں.

اس لئے اگر آپ سے کوئی غصے میں‌بات کرے اور آپ بھی غصے میں جواب دیں تو ساری زندگی گفتگو غصے ہی میں‌ہو گی .اس طرح دونوں کا نقصان ہوگا.مگر سامنے والے کے غصے میں‌بات کرنے کے باوجود اگر آپ غصے کے بغیر اطمینان سے بات کریں گے. اس طرح سامنے والےکاغصہ کم ہونے یا ختم ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے.

تجزیہ

مثبت جذبات ماحول میں مثبت جذبات بڑھاتے ہیں جبکہ منفی جذبات ماحول میں منفی جذبات کو قوی کرتے ہیں.اس میں‌کوئی شک نہیں کہ ایموشنل انٹیلی جنس ہم سب کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ جذباتی ذہانت ہمارے کاروبار، نوکریوں اور تعلقات سمیت زندگی کے ہر معاملے میں کام آتی ہے اور سود مند ثابت ہوتی ہے.

فرحان بٹ (گزیٹڈ افسر حکومت پنجاب)

شیزوفرینیا ایک بڑھتی ہوئی نفسیاتی بیماری اور اس کی علامات

ویمین ایمپاورمنٹ کیا ہے اور آخر یہ اتنی اہم کیوں ہے ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں