پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا.
6فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کامقابلہ کراچی کنگ سے ہوا۔اسلام آبادنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 177رنز بنائے۔اسلام آباد کی طرف سے سٹیرلنگ نے 39ہیلزنے 30منرو33شاداب خان نے 34نمایاں رنز سکور کئے۔جبکہ کراچی کنگ کے باؤلرز میں عماد وسیم، شنواری،عثمان آصف،اور نبی نے ایک ایک جبکہ کرس جورڈن نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں کراچی کنگ میں صاحبزادہ فرحان 25اور محمد نبی 47رنزسکور کئے اور ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی نمایاں سکور نہیں بنا سکا۔۔کراچی کنگ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 135رنز بنا سکی اور اس کے 9کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے وقاص مقصود،وسیم جونیئر اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کوجبکہ شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ اسلام آباد نے یہ میچ 42رنز سے اپنے نام کیا۔اس میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان میچ آف دی میچ قرار پائے کیونکہ انہوں نے باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔
اگر پوائنٹ ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو اسلام آباد پانچ میچوں میں سے تین میچ جیت کر دوسرے نمبر پر آچکا ہے جبکہ کراچی کنگ پانچ میچ کھیل کر پانچوں ہی ہار چکی ہے جس کی بناء پر پوائنٹ ٹیبل میں یہ بدستور آخری نمبر پر ہی موجود ہے۔ (پی ایس ایل 7)
پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا سکور‘شاہد خان آفریدی بھی کوئٹہ کو کامیابی نہ دلوا سکے