وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامو فوبیا کے تدارک اور فلسطین کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے موثر کردار ادا کرے

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل سے ملاقات میں کیا، دوطرفہ ملاقات میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات سے متعلق گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم نے او آئی سی کی جانب سےاسلامو فوبیا کے خلاف ٹھوس ردعمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہان مملکت کو لکھے گئے خط کے بعد اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے متفقہ قرارداد منظور کی گئی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا    کہ مسلمان راہنماؤں کو اس حوالے سےاجتماعی کوشش کرنی ہوگی،دنیا کو مسلمانوں کی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ محبت اور عقیدت کے حوالے سے بتانا ہو گا،کسی کو بھی اسلام اور دہشت گردی کے مابین کوئی ربط پیدا کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں