مو ٹاپا ، وجوہات اور روک تھا م کے لئے مفید مشورے

موٹاپا کیا ہے؟

جسم میں چربی کی مقدار کا ضرورت سے زیادہ بڑھ جانا موٹاپا کہلاتا ہے.یہ ایک تشویش ناک بیماری ہے جس کا اگر سدباب نہ کیا جائے تو انسان دیگر بیماریوں کاشکار ہو جاتا ہے اور اُس کی زندگی اجیرن بن جاتی ہے.

باڈی میس انڈیکس(بی ایم آئی) کیا ہے؟

باڈی میس انڈیکس ایک سکیل ہے جس پر باڈی فیٹس کو مانپا جاتا ہے.اپنے وزن کا اپنے قد سے موازنہ کر کے آپ اپنے جسم کا باڈی میس انڈیکس نکال سکتے ہیں جس سے آپ با آسانی معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ موٹاپے کا شکار ہیں یا نہیں.

باڈی میس انڈیکس سے کس طرح آپ جان سکتے ہیں کہ آپ موٹاپے کا شکار ہیں؟

1. اگر وزن کا قد سے موازنہ کرنے کے بعد باڈی میس انڈیکس 18.5سے کم آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپکا وزن کم ہے .آسان الفاظ میں کہا جائے تو آپ انڈر ویٹ ہیں.یہ صورت حال تشویش ناک ہے.
2.اگر بی ایم آئی 18.5اور24.9کے درمیان آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا وزن بالکل نارمل اور ضرورت کے تحت ہے.
3.بی ایم آئی 25اور 29.9 کے درمیان آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا وزن زیادہ ہے.یعنی آپ اوور ویٹ ہیں.
4. اگر آپ کا بی ایم آئی 30 سے زیادہ ہے تو آپ سمجھ لیں کہ آپ موٹاپے کا شکار ہیں.یہ صورت حال بھی تشویش ناک ہے.

موٹاپے کی کیا وجوہات ہیں؟

1.کیلریز کی مقدار زیادہ لینے اور توانائی کا کم استعمال ہونے سے موٹاپا پروان چڑھتا ہے.
2.بعض اوقات موٹاپا خاندانی ہوتا ہے.جنیاتی طور پر کچھ خاندانوں میں موٹاپا پا یا جاتا ہے.کیونکہ اُن کے میٹابولز کا ریٹ قدرتی طور پرسست ہوتا ہے .جس کی وجہ سے توانائی کا استعمال کم ہوتا ہے جس کے نتیجے میں اضافی توانائی جسم میں چربی کی شکل اختیار کر لیتی ہے.
3.لائف سٹائل ترجیحات بھی موٹاپے کو دعوت دیتی ہیں.غیر متوازن خوراک ًمثال کے طور پر زیادہ کاربز، تلی ہوئی خوراک یا فاسٹ فوڈ کا بے جا استعمال موٹاپے کا باعث بنتی ہیں.
4.لیکیوڈ کیلریز جیسا کہ سوفٹ ڈرنکس اور الکوہل کا استعمال موٹاپا پید ا کرتے ہیں کیونکہ اُن میں پائی جانے والی اضافی کیلریز چربی میں بدل کر جسم کا حصہ بن جاتی ہیں.
5.ورزش نہ کرنے سے بھی انسان موٹا ہو جاتا ہے.
6.جسم میں ہارمونل ڈسٹربنس کی وجہ سے بھی موٹاپا ہوتا ہے.
7.سٹیرائڑز اور ادویات بھی موٹاپے کو دعوت دے سکتی ہیں کیونکہ اُن کے استعمال سے جسم کے ہارموںز کا توازن خراب ہو جاتا ہے.
8.کم سونے اور سٹریس لینے سے بھی موٹاپا ہو سکتا ہے.

علامات

1.وزن کا بڑھنا
2.سانس کی تکلیف یعنی سانس کا فوری پھول جانا
3.کوہلوں، ٹانگوں، چھاتی، گردن ، پیٹ کا حجم بڑھنا.

موٹاپے کے مضر اثرات کیا ہیں؟

1.قلب کی بیماری
2.ٹائپ 2 ذیابطیس
3.مختلف قسم کے کینسر
4.ہائی بلڈ پریشر

موٹاپے پر کیسے قابو پا یا جائے؟

1. ورزش کو زندگی کا معمول بنا لیں.
2.اپنی خوراک میں پروٹین کا استعمال زیادہ کریں.
3.اپنے وزن کو روز مانیٹر کریں.
4.متوازن غذا کا استعمال کریں.
5. خوراک لینے کا وقت مقرر کریں اور اُس کی پیروی کریں.
6. فاسٹ فوڈ برگز پیتزہ وغیرہ کا استعمال کم کریں.
7. سات سے آٹھ گھنٹوں کی نیند ضرور لیں.
8.سٹریس بالکل نہ لیں.
ان اقدامات کے باوجود اگر آپ موٹاپے سے چھٹکارہ نہیں پار ہے تو آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں.

تجزیہ

زیادہ تر لوگوں میں ایک غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ صرف زیادہ کھانے سے انسان موٹاپےکا شکار ہوتا ہے .تاہم یہ موٹاپے کی ایک وجہ ضرور ہو سکتی ہے مگر ہر کیس میں نہیں.موٹاپا دیگر وجوہات کی بناء پر بھی ہو سکتا ہے جو درج بالا سطروں میں تفصیل سے بیان کر دی گئی ہیں.

ذہن نشین کر لیں کہ موٹاپا ایک بیماری ہے جسے اگر نظر انداز کیا جائے تو یہ جان لیوا بیماریوں جیساکہ قلب کی بیماری، شوگر ، ہائی بلڈ پریشر اور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کا سب بن سکتا ہے.اس لئے اگر آپ اس بیماری میں مبتلا ہیں تو فوری اس کا حل تلاش کریں تاکہ آپ بہترین زندگی گزار سکیں کیونکہ تندرسی ہزار نعمت ہے.

فرحان بٹ (گزیٹڈ افسر حکومت پنجاب)

لمحہ موجود کی طاقت

کنکشن بننا چاہیئے….

اپنا تبصرہ بھیجیں