ملک میں 90 دن کے اندر انتخابات کرائے جانے پر غور, تب تک وزیر اعظم عمران خان کا عہدہ برقرار رہے گا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) صدر مملکت عارف علوی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سات اپریل تک ملتوی کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ملک میں 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرائے جائیں گے اور تب تک وزیر اعظم عمران خان کا عہدہ برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی۔ اس کے لیے تین اپریل کو ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنا تھی۔ ظاہر یہی لگ رہا تھا کہ اگر ووٹنگ کی گئی تو عمران خان ہار جائیں گے کیونکہ زیادہ تر امیدوار عدم اعتماد میں شامل ہو گئے تھے اور پاکستان تحریک انصاف سے منحرف ہو گئے تھے۔
اس معاملے پر آج ڈپٹی سپیکر اسمبلی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فواد چوہدری نے گفتگو کی اور ڈپٹی سپیکر نے تحریک عدم اعتماد کو قانون کے منافی قرار دے دیا۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیا تھا۔
ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی, بڑی خبر