نصیر آباد کے علاقہ میں ملزم نے دن دیہاڑے بھر بازار میں فائرنگ کرکے سعودیہ پلٹ شہری کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کردیا،فائرنگ کے بعد ملزم باآسانی موقع سے فرار ہوگیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزم کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں چوک میں کھڑے شلوار قمیض میں ملبوس ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ملزم گھاٹ لگائے کھڑا تھا،جیسے ہی ایک موٹرسائیکل اس کے قریب پہنچی تو اس نے فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کے بعد کچھ دیر ملزم وہی کھڑا رہا۔فائرنگ سے سعودی عرب سے آیا جلال عرف خرم موقع پر ہی چل بسا جبکہ اسکا بھائی شہزاد اور راہگیر شدید زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔