سابق وزیر اعظم آئی ایم ایف سے غلط وعدے کر گئے اور ہم پھنس گئے, وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا اہم بیان۔

سابق وزیر اعظم آئی ایم ایف سے غلط وعدے کر گئے اور ہم پھنس گئے, وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا اہم بیان۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بیان دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے ایسے وعدے کئیے جو ملک کے لیے کسی بارودی سرنگ سے کم نہیں ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے ملک کو مہنگائی میں جھونک دیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں غلط فیصلے لیے۔ آئی ایم ایف سے ایسے وعدے کیے جو پورے نہیں کیے جا سکتے۔ اس لیے ہمیں پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے گئے پیسے رواں سال واپس نہ لینے اور تیل کی مقداربڑھانےکی درخواست کی ہے۔ آئی ایم ایف کو سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ تیل پر نقصان نہیں کریں گے۔

سابق وزیر اعظم سی پیک منصوبے کو تباہ کر کے گئے ہیں۔ ملک کو قرضے میں ڈبو دیا ہے اور ملک میں مہنگائی کر کے عوام کو پریشانیوں میں مبتلاء کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا سابق وزیر اعظم نے آئی ایم ایف سے ایسے وعدے کیے جو پورے نہیں ہو سکتے اس لیے اب ہمیں جواب دہ ہونا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں کرپشن کےبھی ریکارڈ قائم کیےگئے۔ اعلی عہدیدار کرپشن کرتے رہے اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور شہزاد اکبر حکومت ختم ہوتے ہی ملک سے فرار ہوگئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر لاہور کے نوجوان لبرٹی چوک پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں