عورت کی محبت کا کوئی ثانی نہیں، مرد کی خوشی کے لئے اپنی عادات بھی مرد کی پسند کے مطابق کر لیتی ہے۔
عورت کو پھنسایا نہیں بسایا جاتا ہے اور خاندانی مردوں کے یہی اطوار ہوتے ہیں۔
عورت کو اپنی ساری جنگیں خود ہی لڑنا پڑتی ہیں۔عورت کی وفاداری تب پتہ چلتی ہے جب اُس کے پاس کچھ نہ ہو اور مرد کی تب جب اس کے پا س سب کچھ عورت کی اس سے زیادہ عزت کیا ہو سکتی ہے کہ قدرت نے اُس کی حفاظت کے لئے چار سیکورٹی گارڈ رکھے ہیں باپ، خاوند، بھائی اور بیٹا۔عورت سفید چادر کی طرح ہوتی ہے جس پر پانی کا داغ بھی لگ جاتا ہے۔
عورت رو سکتی ہے دلیل نہیں پیش کر سکتی۔اس کی سب سے بڑی دلیل اس کی آنکھ سے ڈھلکا ہوا آنسو ہے۔
کمزور سے کمزور عورت بھی طاقتور بن جاتی ہے جب اُسے عزت دینے والے مرد کا ساتھ مل جاتا ہے۔
عورت ماں کے روپ میں جنت ہے تو بیٹی کے روپ میں رحمت، بہن کے روپ میں
محبت اور بیوی کے روپ میں وفا و ایثار کا عظیم پیکر۔
انسانی تاریخ گواہ ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ھے عورت کی
خوبصورتی آنکھوں میں اور بد صورتی ز بان میں چھپی ہے۔
عورت کے اوپر تمام رنگ مرد کی وجہ سے آتے ہیں چاہے خوشی کے ہوں یا غم کے۔
برداشت کرنا عورت کی فطرت ہے اور اگر عورت برداشت نہ کرے تو کم ہی گھر آباد ہوتے ہیں۔
عورت کو سب سے زیادہ عزت قرآن پاک نے دی۔عورت پیار دینے والے کو بھول جائے مگر عزت دینے والے کو کبھی نہیں بھولتی۔عورت کو عزت کی نگاہ سے دیکھا کرو اُسی کی وجہ سے تم دنیا میں آئے محبت میں عورت سے کوئی جیتا نہیں اور نفرت میں عورت کو کوئی ہرا نہیں سکا۔
کہتے ہیں کہ عورت کا کوئی گھر نہیں ہوتا مگر حقیقت یہ ہے کہ عورت کے بنا کوئی گھر نہیں ہوتا۔عورت اگر ناقص عقل ہوتی تو اُس کی گو د پہلی درسگاہ نہ ہوتی۔عورت ذات ہر رشتہ نبھانے میں بے مثال ہے۔
فرحان بٹ
lbuttfarhan786@gmail.com