عثمان بزدار صرف نام کے وزیر اعلی تھے۔ ان کو صرف فرخ گوگی کے حکم کی تعمیل کے لیے رکھا گیا تھا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء ﷲ کا بیان۔
وزیر داخلہ رانا ثناء ﷲ نے بیان دیا ہےکے عثمان بزدار صرف نام کے وزیر اعلی تھے ۔ ان کو صرف فرخ گوگی کی اطاعت کے لیے رکھا گیا تھا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کئی ارب روپے ملک سے باہر بھیجے ہیں۔ عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی والی سکیم بھی صرف فرخ گوگی کے لیے متعارف کروائی تھی۔ انہوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمے قائم کروائے۔
رانا ثناء ﷲ نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کر کے مجھے کیس کے منصوبے سے آگاہ کیا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کا شیطان کہتا تھا کہ میں جیل جانے سے نہیں ڈرتا،کل راولپنڈی لاہور ہائیکورٹ بینچ پہنچا تھا ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے کہ حکومت مجھے گرفتار نہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا مارچ خونی مارچ ہو گا۔ اگر انہوں نے حکومت کو پرامن مارچ کی یقین دہانی نہ کرائی تو ہم ان کا گھر سے نکلنا ہی بند کر دیں گے۔
گجرات کے قبرستان میں معذور لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آ گیا۔