شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پر اُمید.

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے علاج کے لیے لندن گئے ہیں، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ اس سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کی شرکت کے لیے پر امید ہے۔

فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی گزشتہ ماہ سری لنکا میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ابتدائی سکواڈ میں شامل کیے جانے کے باوجود متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے۔

پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر نجیب اللہ سومرو نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ شاہین آفریدی کو بلاتعطل، وقفے وقفے سے گھٹنے کے ماہر کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے اور لندن دنیا میں سپورٹس کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

کھلاڑی کے بہترین مفاد میں ہم نے اسے وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

“میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کو ان کی پیشرفت پر روزانہ فیڈ بیک ملے گا… اور ہمیں یقین ہے کہ شاہین آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس پر واپس آجائیں گے۔”

پی سی بی نے کہا کہ ایک میڈیکل پینل اس بات کا تعین کرے گا کہ 22 سالہ کھلاڑی کب مسابقتی کرکٹ میں واپس آئیں گے۔

شاہد آفریدی کا ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس سے متعلق دلچسپ بیان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں