حمزہ شہباز اکثریت کے ساتھ پنجاب کے اکیسویں وزیر اعلی منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں پنجاب کے لیے وزیر اعلی کا انتخاب کیا جانا تھا۔ وزیر اعلی کے انتخاب سے پہلے ہی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔
ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم بعد میں وزیر اعلی کے لیے انتخاب ہوا۔ حمزہ 197 ووٹ لے کر پنجاب کے وزیر اعلی منتخب ہو گئے۔ حمزہ شہباز صوبہ پنجاب کے اکیسویں وزیر اعلی ہوں گے۔
ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ووٹنگ کرائی گئی۔ ووٹنگ میں 197 ممبران نے حمزہ شہباز کو منتخب کیا۔ بعد میں ڈپٹی سپیکر نے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔
وزیر اعلی کے لیے دوسرے امیدوار پرویز الہی تھے۔ پرویز الہی وزیر اعلی بننے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر شاہد آفریدی نے مبارکباد دی تو خلیل الرحمان قمر برس پڑے۔