کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ہر کامیابی کا آغاز اور اختتام انٹرویو سے ہوتا ہے.اگر آپ جاب انٹرویو کے ذریعے اپنے منصوبوں کو سیل کرنا سیکھ لیں تو آپ ایک دن ضرور کامیاب ہو جائیں گے.ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آپ صرف انٹرویو دینے کا فن سیکھ لیں تو آپ کو اور کچھ کرنے کی ضرورت نہیں.
ایک اچھا جاب انٹرویو دینے کے بے شمار ٹپس ہیں.تاہم سب سے آزمودہ اور موثر ایسے سات ٹپس ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر کوئی شخص بھی جاب انٹرویو مٰیں کامیاب ہو سکتا ہے.
1. کاغذات /دستاویزات پیشہ ورانہ انداز میں تیار کروائیں
ہم سے پہلے لوگوں کے پاس ہمارے کاغذات پہنچتے ہیں. ضروری دستاویزات میں وزٹنگ کارڈ، لیٹر ہیڈ، اینولپ، کاغذ، سیاہی ، پرنٹنگ، بروشر اور آپ کاسی وی شامل ہیں.دراصل یہ کاغذات آپ کا تعارف ہوتے ہیں، یہ آپ کی شخصیت کی اکاسی کرتے ہیں.اپنے کاغذات پیشہ ورانہ اور شاندار طریقے سے تیار کروائیں.مشہور صحافی، نیوز اینکر اور ادیب جناب جاوید چوہدری کہتے ہیں کہ وہ جب بھی وہ جاب انٹرویو کے لئے اپنے کاغذات بھجواتے تو اُس میں پرفیوم چھڑک دیا کرتے تھے.
2.ڈریسنگ اور جوتے شاندار ہونے چاہیئے
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان سب سے پہلے مرد کے جوتے اور عورت کے بال دیکھتاہے.آپ کے پاس جو بہترین جوتا ہے اُسے پہنیں.پالش سے چمکائیں اور کوشش کریں کے شوخ رنگ کی جرابیں پہنی جائیں.انٹرویو کمرے میں داخل ہونے سے پہلے اپنے جوتے ڈورمیٹ سے صاف کرنا نہ بھولیں تاکہ کمرے کا فرش گندا نہ ہو.یاد رکھیے اگر آپ کے جوتوں کے نشان فرش پر پڑ گئے تو انٹریو میں ناکام ہونے کے بہت زیادہ امکانات بڑھ جائیں گے.
کیا آپ کے جوتوں کی آواز آنی چاہیئے؟
آپ کے جوتوں کی آواز ضرور آنی چاہیئے تاکہ انٹرویو لینے والے آپ کے جوتوں پر توجہ دے سکیں.جوتوں کی آواز کرخت اور زیادہ نہ ہو کیونکہ یہ بد تہذیبی کے زمرے میں آتا ہے.کہا جاتا ہے کہ 90فیصد انٹرویو دینے والے لوگ جوتوں سے کامیاب ہوتے ہیں.
مردوں کے جوتوں کے بعد اُن کی کیا چیز دیکھی جاتی ہے؟
مردوں کے جوتوں کے بعد اُن کا لباس دیکھا جاتا ہے.آپ کا لباس شاندار ، صاف ستھرا ا ور جدید ہونا چاہیئے.بلیک، نیوی بلیو یا گرے رنگ کا سوٹ پہنیں.شرٹ سفید ، استر ی شدہ تا زہ ہونی چاہیئے .ٹائی شوخ پہنیں.اُس دن شیو ضرور کریں اور آپ نے بہترین انداز میں بال بھی بنائے ہوں.
عورتوں کے بالوں کے بعد اُن کی کیا چیز مد نظر رکھی جاتی ہے؟
خواتین کے بالوں کے بعد اُن کا چہرہ دیکھا جاتا .عورتوں کو اُس دن میک اپ ضرور کرنا چاہیئے لیکن یہ ہلکا ہونا چاہیئے.انٹرویو لینے والے کو پتا لگنا چاہیئے کہ آپ نے اُنھیں اہمیت دی ہے.آپ اگر میلے کچیلے کپڑوں میں جائیں گے تو اُنھیں محسوس ہوگا کہ آپ نے اُنھیں اور اُن کی کمپنی کو اہمیت نہ دی ہے.
3. بہترین خوشبو اور کوالٹی والا پرفیوم استعمال کریں
انسان سب سے پہلے سونگھتا ہے ، پھر دیکھتا ہے اور پھر سنتا ہے.آپ سے پہلےآپ کی خوشبو لوگوں تک پہنچتی ہے.انسان اُن لوگوں کی طرف متوجہ ہوتا ہےجو پرفیوم اچھا لگاتے ہیں.لہذا کو ئی خوشگوار مہک والا معیاری پرفیوم خریدیں جولو گوں کو اُس پرفیوم کے بارے میں آپ سے پوچھنے پر مجبور کر دے . انٹرویو لینے والے بھی آپ سے پرفیوم کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں.اگر ایسا ہوگیا تو سمجھ لیں یہ کامیابی کی گھنٹی ہے.
4.آپ کا ریفرنس/حوالہ ہمیشہ موئثر ہونا چاہیئے
کچھ لوگ ریفرنس یا حوالے کو برائی کےطور پر لیتے ہیں.انٹرویو لینے والے طاقت ور اور بااثر لوگ ہوتے ہیں اس لئے وہ طاقت ور اور بااثر حوالے سے متاثر ہوتے ہیں.ہماری بھی یہی نیچر ہے.ہم بھی طاقت ور اور بااثر شخص سے متاثر ہوتے ہیں .یہ ایک انسان کا قدرتی رویہ ہے.
لہذا سی وی میں امیر،مشہور اور طاقت ور لوگوں کا حوالہ دیں.اگر آپ ایسے کسی شخص کو جانتے ہیں، یاکوئی ایسا شخص آپ کا دوست ہے یا رشتہ دار ہے تو اُس کے ساتھ اپنی تصویر کھچاوا کر اپنے سی وی پر چسپا کریں. یہ قدم انٹرویو لینے والوں کی نفسیات پر گہر ا اثر ڈالے گا اور وہ آپ کو جاب کے لئے ضرور مد نظر رکھیں گے.
5. انٹرویو لینے والوں کو کم معاوضہ پر بہترین کام کرنے والے وفادار ملازم چاہیئے
آپ انٹرویو کے دوران صرف انٹرویو لینے والوں کو بہترین پرفارمنس کی یقین دہانی کرائیں.سیلری پیکج پر بحث کرنے سے اجتناب کریں.اُن کو یقین دلائیں کہ آپ اُن کی کمپنی کو کبھی نہیں چھوڑیں گے.اگر آپ کا ایک دو سالوں میں نوکری چھوڑنے کا ارادہ بھی ہے تو آپ ان کے سامنے اس کا اظہار ہر گز نہ کریں.زیادہ تر کمپنیز کو دیر پا ساتھ نبھانے والے ملازم چاہیئے .لہذااُنھیں بتائیں کہ اگر کمپنی بند بھی ہو گئی تو آپ اُن کا ساتھ نہ چھوڑیں گے.
6. خود اعتمادی، اور بہترین آئی کانٹیکٹ
کوئی کمپنی بھی کسی ایسے شخص کو ملازمت نہیں دینے لگی جس مٰیں خود اعتمادی کا فقدان ہو.اگر ہم خود پر اعتماد نہیں کریں گے تو بھلا کوئی کیسے ہم پر یقین و اعتماد کرے گا.اس لئے خود کو ایک اعتماد والے شخص کے طور پر دکھائے .جیسچر (ہاتھوں کی حرکت) کا مناسب انداز میں استعمال کریں .
اسی طرح پاسچر(جسم کی پوزیشن ) کا بھی بہترین استعمال کریں.علاوہ ازیں ادھر اُدھر دیکھنے کی بجائے انٹرویو لینے والوں کے ساتھ بہترٰین آئی کنٹکٹ بنا کر رکھیں.یہ چیزیں ضرور انٹریو لینے والوں پر گہرا اثر ڈالیں گی .
7.انٹرویو لینے والوں کے ساتھ سیلفی ضرور بنوائیں
ہر انسان چاہتا ہے کہ لوگ اُسے پسند کریں اور اُس کے زیادہ سے زیادہ مداح ہوں.لہذا انٹرویو لینے والے لوگ بے شک کوئی ستارے یا سیلبرٹی تو نہیں ہوتے .تاہم اگر اُنھیں یہ باور کروایا جائے کہ وہ آپ کے لئے بہت اہم ہیں اور آپ اُنھیں سیلبرٹی کی طرح لیتے ہیں.آپ اُن کے مداح ہیں تو یہ بات اُن پر ایک گہر ا اثر ڈالے گی اور اُنھیں آپ کو جاب دینے پر سوچنے کے لئے مجبور کرے گی.
لہذا انٹرویوکے اختتام پر انٹرویو لینے والوں کے ساتھ سیلفی بنوانے کی خواہش کا اظہار کریں.باہر بیٹھ جائیں اور اُن کے فارغ ہونے کا انتظار کریں . جب وہ فارغ ہوجائیں تو اُن کے ساتھ سیلفی بنوائیں.شاید وہ آ پ کو سلیکٹ نہ کریں مگر آپ کو زندگی بھر یاد ضرور رکھیں گے.
تحریر فرحان بٹ
ایموشنل انٹیلی جنس (جذباتی ذہانت)
سوشل میڈیا کے منفی اثرات اور اُن کے حل کے لئے بہترین سفارشات