پولیس نےقانون ہاتھ میں لینے والے ملزمان کو دھر لیا۔
شارق جمال خانڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہوری ہدایات پر شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف فوری ایکشن۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کے حکم پر شہری پرظلم اور تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا۔
اپنے بہنوئی جاوید کو تشدد کر کے منہ کالا کرنے اور سر مونڈنے والے ملزمان سالے ساس سمیت گرفتار، ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔
امیرعبداللہ خان نیازی کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم، اسلم اور ساس سمیت 5ملزمان شامل ہیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان نے ایک دن پہلے اپنے بہنوئی پر تشددکیا اورشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل کی تھیں ۔
بہنوئی جاوید پرانکی بہن سے پسند کی شادی کرنے پرملزمان کو رنج تھا،امیر عبداللہ خان نیازی۔
امیر عبداللہ خان نیازیکے مطابق شہری جاوید شادی کے بعد کراچی سے لاہور آ کر رہائش پذیر ہو گیاتھا۔
تصدق حسین انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی حافظ نے اپنی ٹیم کی مددسے ملزمان کو گرفتار کیا
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ہوتی رہیں گی۔
.ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف ملزمان کی فوری گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش
اسماء خان