ایک اُستانی کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ

بی بی سے کے جعلی پیج پر اُکسایا گیا کہ بِٹ کوئن انویسٹ کریں دوگنے ہو جائیں گے، کہا گیا کہ امیر ترین کاروباری ایلون مسک کے لئے کام کر رہے ہیں
برطانیہ میں رہنے والی ایک اُستانی جُو لی بُشنل نے بی بی سی کو بتایا کہ  بی بی سی کی جعلی ویب  سائٹ پر اُسے ورغلایا گیا کہ وہ اُس سکیم میں  بِٹ کوئن انویسٹ کریں۔مشہور کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اُن کو انویسٹ کی گئی رقم کا دُوگنا دیں گے۔خاتون اُن کی باتوں میں آگئی اور 9000پاؤنڈز جو اُس نے گھر خریدنے کے لئے رکھے ہوئے  تھے سکیم میں انویسٹ کردیے بعدازاں جب کوئی دُوگنی رقم واپس نہ ملی تو پتا لگا کہ جعلی کمپنی اُس کے ساتھ فراڈ کر گئی ہے۔خاتون بہت افسردہ اور دل دریدہ ہوئی اور بی بی سی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ عوام کومتنباہ کرتی ہے کہ وہ کبھی لالچ میں آکر اس قسم کی غلطی نہ کریں ورنہ وہ اُس کی طرح برباد ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں