آئی ٹی کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام عمل میں جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان.

آئی ٹی کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام عمل میں جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم کی زیر صدارت آئی ٹی کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے تاریخی پیکج کی منظوری دی، جس کے تحت شعبے میں 50 نئے کاروباریوں کو سالانہ ایک ارب روپے مالیت کی سیڈ فنڈنگ ​​فراہم کرنے کیلئے پاکستان ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ ہم آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینےکے لیے پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بیورو کےساتھ رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں اورفری لانسرز کے لیے ٹیکس ہالیڈےاور 100 فیصدFOREX RETENTION کا اعلان کر رہے ہیں۔

آئندہ چند سال میں آئی ٹی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھایا جائےگا۔ وزیر اعظم نے آئی ٹی انڈسٹری کو کاروبار کرنے میں آسانی اور عالمی سطح پر دستیاب بہترین مراعات فراہم کر کے اسے آگے بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں