امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کا آٖغاز ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے ماطبق آسٹریا کے دارالحکومت میں ایران پر پابندیوں اور جوہری معاہدےکے حوالے سے یورپی یونین کے توسط سے امریکہ اور ایران میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے،جس میں دونوں ممالک کے ساتھ جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ ویانا میں اس وقت امریکہ، ایران، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ 2018 کے بعد پہلی دفعہ دونوں ممالک میں مذاکرات ہورہے ہیں۔امریکا اور ایران کے درمیان 2018 سے جاری تناؤ کی وجہ سے خطے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جس کے خاتمے کے لیے یورپی یونین نے بیڑہ اُٹھایا ہے۔
Load/Hide Comments