سپریم کورٹ کا اسلام آباد انتظامیہ کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے جگہ فراہم کرنے کی ہدایت۔
(اُردو بُلیٹن) سپریم کورٹ آف پاکستان نےتحریک انصاف کے آزادی مارچ اسلام آباد کے حوالے سے متبادل جگہ فراہم کرنے کے لئے حکومت کو ہدایت جاری کری، علاوہ ازیں دونوں جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر مسائل کا پرامن حل تلاش کرنے کی ہدایت .
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں کی ناکہ بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئےعدالتِ اعظمی کے تین رُکنی بینچ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیلئے متبادل جگہ کا بندوبست کرنے کے لئے اسلام آباد کے چیف کمشنر کو ہدایات جاری کیں.
سماعت کے دوران جسٹس اعجاز ال احسن نے کہا کے ایک ٹریفک پلان لانگ مارچ کے پنڈال تک پہنچنے کے لئے وضع کیا جانا چاہئے .
“تحریک انصاف کے وکلاء کو بھی متبادل جگہ کے لئے ان کی قیادت کے ساتھ مشورہ کرنا چاہئے،” عدالت کے ریمارکس۔
چیف کمشنر اور چیف سیکریٹری کو معاملات حل کرنے کے لئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ مذاکرات کے لیے بیٹھنا چاہئے، سپریم کورٹ .
گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو جواز بناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔