لوگوں کو گرانے والی 122میل فی گھنٹہ والی ہوائیں کہاں چلیں.

لوگوں کو گرانے والی 122میل فی گھنٹہ والی ہوائیں کہاں چلیں؟
یقینا تیز ہوائیں اتنی طاقتور ہوتی ہیں کہ اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو اکھاڑ پھینکتی ہیں یا اپنے ساتھ اڑا کر دور دراز کے علاقوں تک لے جاتی ہیں۔ایسی ہی کچھ ہوائیں چلی ہیں برطانیہ میں آنے والے سمندری طوفان کی وجہ سے۔

برطانیہ میں یہ سمندری طوفان گزشتہ تین دہائیوں سے آرہا ہے جسے ”ایونیس“ کا نام دیا گیا ہے۔ان طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کارن وال میں سینکڑوں افراد بجلی اورضروریات ِ زندگی کی دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد اس طوفان کے باعث گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

یہ سمندری طوفان ساحل سے ٹکرا چکا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بھی 122میل فی گھنٹہ کی رفتا ر سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔122میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر درخت اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کئی پلوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہوا ہے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ درجنوں فلائٹس کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ہوائیں اتنی تیز ہیں کہ جنوبی لندن کے علاقے کروئڈن میں تیز ہواؤں کی وجہ سے لوگوں کے گرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ ان تیز ہواؤں کی وجہ سے بہت بچنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن یہ ہوا انہیں پھر بھی گرا ہی دیتی ہے۔یاد رہے کہ اس سمندری طوفان کی وجہ سے برطانیہ نے پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کر دی تھی۔ پولیس اور فوج کے جوانوں کو آگاہ کر کے تعینات کر دیا گیا تھا۔

بھارت:ایک عدالتی فیصلے میں 38ملزمان کو سزائے موت‘اور 11کو عمر قید کی سزا.

اپنا تبصرہ بھیجیں