اس سال پاکستان میں عیدالاضحیٰ اور عاشورہ کب ہو گی؟

اس سال پاکستان میں عیدالاضحیٰ اور عاشورہ کب ہو گی؟

کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اقبال نے ان مواقع کی ممکنہ تاریخوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو منائے جانے کا امکان ہے، جبکہ عاشورہ (10 محرم) 8 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر اقبال کے مطابق 29 جون کو اسلامی تاریخ اس سال بھی 29 ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس دن (29 جون) کو سورج غروب ہونے پر چاند کی اونچائی 5 ڈگری سے کم ہوگی اور چاند نظر نہیں آئے گا کیونکہ سورج اور چاند کے غروب ہونے کا دورانیہ صرف 30 منٹ ہوگا۔

ماہر فلکیات نے بتایا کہ پہلی ذوالحج یکم جولائی کو ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی۔اسلامی کیلنڈر کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ یکم محرم 30 جولائی اور یوم عاشورہ 8 اگست کو ہوگا۔

بچوں نے عید کے کپڑے مانگے تو مہنگائی سے تنگ باپ نے خود کشی کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں