واٹس ایپ نے صارفین کی بہت بڑی مشکل آسان کر دی۔ نیا فیچر آ گیا۔

واٹس ایپ نے صارفین کی بہت بڑی مشکل آسان کر دی۔ نیا فیچر آ گیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی۔ نئے فیچر سے صارفین کی بڑی پریشانی حل ہو گئی۔
واٹس ایپ پر دو فیچر ایسے تھے جو صارفین کو بہت پریشان کرتے تھے۔ ایک فیچر یہ تھا کہ ایپ کے گروپس میں 256 سے زیادہ ممبرز شامل نہیں ہو سکتے ہیں۔ جبکہ دوسرا پریشان کن فیچر یہ تھا کہ واٹس پر 100 ایم بی سے زیادہ کی فائل نہیں بھیجی جا سکتی تھی۔

اب واٹس ایپ نے اس حوالے سے خوشخبری سنا دی ہے۔ ایپ کئی ماہ سے ان دونوں فیچرز پر کام کر رہا تھا۔ اور اب صارفین ان دونوں فیچرز کو انجوائے کر سکیں گے۔

ایپ نے گروپ کے ممبران کی تعداد ڈبل کر دی ہے۔ پہلے ایپ پر صرف 256 ممبران پر مشتمل گروپ بنایا جا سکتا تھا لیکن اب ایپ پر 512 افراد گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اس فیچر پر کئی ماہ سے کام جاری تھا اور اگلے ہفتے صارفین کو یہ فیچر مہیا ہو سکے گا۔ ایپ کا دوسرا آنے والا فیچر یہ ہے کہ اب ایپ پر 100 ایم بی کی بجائے 2 جی بی کی فائل بھیجی جا سکے گی۔ تاہم تجویز کیا گیا ہے کہ بڑی فائلز بھیجنے کے لیے وائی فائی کا استعمال کیا جائے۔

صرف پانچ سال کی عمر میں صت مند بچے کو جنم دینے والی لڑکی دنیا کی کم عمر ترین ماں بن گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں