عروہ حسین کو شوبز انڈسٹری میں تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اداکار اعجاز اسلم کا بیان آ گیا۔
پاکستان کے مشہور اداکار اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ عروہ حسین کو شوبز انڈسٹری میں تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ انہوں نے اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ کبھی کام تو نہیں کیا لیکن سنا ہے کہ ان کو غصہ آتا ہے۔ سنا ہے کہ ڈائریکٹر سے بھی ایک دو بار انہوں نے تلخ لہجے میں بات کی۔ اگر واقعی ایسا ہے تو پھر ان کو تمیز سیکھنی چاہیے۔
نجی ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو کے دوران اعجاز اسلم سے پوچھا گیا کہ کوئی ایسا اداکار ہے یا کوئی ایسی اداکارہ ہے جس کے ساتھ آپ نے کام کیا ہو۔ لیکن اس کا رویہ برا ہو اور آپ کو لگتا ہو کہ اس کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے؟
اس سوال کے جواب میں اعجاز اسلم اسلم کافی دیر سوچتے رہے پھر انہوں نے ادکارہ عروہ حسین کا نام لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی عروہ حسین کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن میں نے سنا ہے کہ وہ غصہ کرتی ہیں۔ میرے خیال میں ان کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔
اعجاز اسلم نے مزید کہا کہ میری بات غلط بھی ہو سکتی ہے۔ کیونکہ میں نے ان کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن سنا ہے کہ وہ غصہ کرتی ہیں۔
اداکارہ نیلم منیر نے اپنی شادی اور منگنی کی خبروں کی تردید کر دی۔