ملیے Upsc کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی بھارتی خاتون سےجن کا بچپن سے آیٔ اے ایس افسر بننے کا خواب تھا۔

ملیۓ Upsc کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی بھارتی خاتون سےجن کا بچپن سے آیٔ اے ایس افسر بننے کا خواب تھا۔

پنجاب انجینئرنگ کالج (پی ای سی) چندی گڑھ سے تعلیم یافتہ گامینی سنگلا، نے سول سروسز(upsc) کے امتحان2021 میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے زبردست کامیابی سمیٹی ۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ایس آفیسر بننا ان کا بچپن کا خواب تھا۔ وہ 2020 سے گھر پر تیاری کر رہی تھی اور ذاتی مطالعہ پر انحصار کرتی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ “میری فیملی، خاص طور پر میرے والد نے جذباتی اور پڑھائی کے حوالے سے میری بھرپور مدد کی”۔

ان کا کہنا ہے،کہ ہم مطالعات کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے تھے اور میرے والد جانتے تھے کہ میرے لئے کیا ضروری ہے۔ یہ میرے لئے بہت بڑی مدد تھی”.

ان کے ٹیچر پروفیسر راجیش بھاٹیہ نے کہا کہ وہ ایک محنتی اور مخلص طالب علم تھی. “وہ کلاس کی نمائندہ اول تھیں اور کیمپس سائٹس کے دوران ان کو نوکری کی پیشکش ہوی، کیونکہ وہ سول سروسز میں میں دلچسپی رکھتی تھیں اسکے باعث نوکری سے معذرت کرلی۔

ہانیہ عامر کی  عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی کیساتھ تصویر وائرل ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں