جیب میں پڑے ہوئے موبائل فون نے یوکرین کے فوجی کی جان بچا لی۔ ویڈیو وائرل .

جیب میں پڑے ہوئے موبائل فون نے یوکرین کےفوجی کی جان بچا لی۔ ویڈیو وائرل .

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو دو مہینے ہونے والے ہیں۔ روس نے یوکرین کے کئی شہروں پر قبضہ کر لیا ہے۔ دارلحکومت کیف پر بھی روس نے قبضہ کر لیا تھا۔ تاہم یوکرین نے اس شہر کا قبضہ واپس لے لیا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک یوکرینی فوجی کی جیب میں پڑے ہوئے موبائل فون نے اس کی جان بچا لی۔

جنگ کے دوران روسی فوجی اہلکار اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے۔ ایک یوکرینی فوجی کو روسی اہلکار کی طرف سے چلائی جانے والی گولی سیدھا دل پر لگی۔ یہ گولی اس یوکرینی فوجی کی جان لے سکتی تھی۔ لیکن اس کی خوش قسمتی تھی کہ اس کی جیب میں موبائل فون تھا۔

گولی موبائل فون کو لگی جس کی وجہ سے جسم کے اندر داخل نہ ہو سکی۔ اگر موبائل فون نہ ہوتا تو گولی سیدھا اس کے جسم میں داخل ہو سکتی تھی۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جسے اب تک کئی افراد دیکھ چکے ہیں۔ لوگ اس نوجوان کی خوش قسمتی کی داد دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں یوکرینی سپاہی اپنی جیب سے موبائل نکال کر دکھا رہا ہوتا ہے۔ جس میں گولی پھنسی ہوئی ہوتی ہے۔

بلوچی چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب.

اپنا تبصرہ بھیجیں