امریکہ کا پاکستان کے لیے 100 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان.

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کے لیے مزید 100 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔

اعلان کردہ رقم خوراک، طبی امداد، زراعت اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے استعمال کی جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکی حکومت نے ایک سو ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے جس سے امداد میں ہمارا حصہ دو سو ملین ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں اعلان کردہ 100 ملین ڈالر خوراک، طبی امداد، زراعت اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں متاثرین کی بحالی ایک مسلسل عمل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پیر کو موسمیاتی لچک پر بین الاقوامی کانفرنس کے دوران، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی،اور تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں، ڈونر ایجنسیوں اور ترقیاتی شراکت داروں سے 10 بلین ڈالر سے زائد کے وعدے حاصل کیے ہیں۔

جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اور اقوام متحدہ کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی کانفرنس میں کیے گئے اہم وعدوں میں اسلامی ترقیاتی بینک (ISDB) سے 4.2 بلین ڈالر، ورلڈ بینک سے 2 بلین ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) سے 1.5 بلین ڈالر شامل تھے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) سے 1 بلین ڈالر اور سعودی عرب سے 1 بلین ڈالر۔

انجلینا جولی کا سیلاب زدہ پاکستان میں مزید دو دن قیام کا امکان، ذرائع

اپنا تبصرہ بھیجیں