پنجاب کا تعلیمی نوٹیفکیشن جاری:گرمیوں کی چھٹیاں دو ماہ کی ہوں گی.

پنجاب کا تعلیمی نوٹیفکیشن جاری:گرمیوں کی چھٹیاں دو ماہ کی ہوں گی.ذرائع کے مطابق پنجاب کا تعلیمی نوٹیفکیشن2022-23ء جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق موجودہ تعلیمی سال میں بھی توسیع کر دی گئی ہے جس کے بعد اب یہ تعلیمی سال 31مارچ کی بجائے 31مئی کو ختم ہوگا جبکہ نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022ء سے 31مارچ 2023ء تک ہوگا۔

بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں 3ماہ کی بجائے اب صرف 2ماہ کی دی جائیں گی۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق 16فروری سے راولپنڈی اور لاہور کے سکول پہلے کی طرح معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت ہو گی کیونکہ این سی او سی کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں 50فیصد حاضری کی شرط ختم کر دی ہے۔

انہوں نے سکولوں میں ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تلقین بھی کی ہے۔ جبکہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے پر بھی غور شروع ہو گیا ہے جو کہ صبح 8بجے سے 2بجے تک ہوسکتے ہیں اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب نے اتھارٹیز سے بھی رائے مانگ لی ہے۔موجود سکولز کا وقت پونے نو بجے سے پونے تین بجے کا ہے جو کہ دن میں اضافہ ہونے کے باعث اب تبدیل کر دیا جائے گا۔

ن لیگ تیار‘اب آگے کیا ہوگا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں