ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی, بڑی خبر

ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی, بڑی خبر

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیر اعظم کے خلاف پیش کی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک مسترد کر دی۔ انہوں نے اس تحریک کو نہ صرف غیر آئینی قرار دیا بلکہ اسے سازش بھی کہا۔

مزید تفصیلات کے مطابق آج اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں ہنگامی اجلاس ہونا تھا۔ اجلاس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جانی تھی۔ لیکن جب اسپیکر کی صدارت میں اجلاس شروع ہوا تو اجلاس میں تلاوت کی گئی۔ اپوزیشن کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 7 مارچ کو ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد شروع کی گئی جس کا مقصد عوام کو عمران خان سے بدظن کرنا تھا۔ ہمیں کہا گیا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد فیصلہ ہو گا عمران خان وزیر اعظم رہتے ہیں یا نہیں؟

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ ایک غیر آئینی تحریک ہے اور باہر کے ممالک اس کو سپورٹ کر رہے ہیں تاکہ ملک میں حکومت گرائی جا سکے۔ کیا ہم اتنے کمزور ہیں کہ کوئی دوسرا ملک ہمارے ملک کے فیصلے کرے گا؟ کیا ہماری اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے؟

اس پر ڈپٹی سپیکر اسمبلی قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیا اور عدم اعتماد پر ووٹنگ ہی نہیں کرائی۔ انہوں نے عدم اعتماد پر بات ہی نہیں۔ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی اور اپوزیشن رہنماؤں نے وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی کی۔
اسپیکر اسمبلی قاسم سوری نے اجلاس برخاست کر دیا اور وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی پیش کش کر دی۔

وزیر اعظم ہر گزرتے دن کے ساتھ تنہا, پارلیمانی سیکرٹری کا استعفی بھی آ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں