عمرے سے واپسی پر شیخ رشید کا بھتیجا راشد شفیق گرفتار ہو گیا۔ نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

عمرے سے واپسی پر شیخ رشید کا بھتیجا راشد شفیق گرفتار ہو گیا۔ نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) عمرے سے واپس آتے ہی اور پاکستان میں داخل ہوتے ہی شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو اداروں نے ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔راشد شفیق کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور ایم این اے راشد شفیق جیسے ہی عمرے کی ادائیگی کے بعد پاکستان آئے تو ان کو گرفتار کر لیا گیا۔

زرائع کے مطابق, راشد شفیق نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچے تو اسلا م آباد ائیرپورٹ پر ہی سول کپڑوں میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا ،  راشد شفیق کو مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مسجد نبوی میں کچھ روز قبل ہونے والی ہلڑ بازی میں ملزمان کا ساتھ دیا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کی دیگر سیاسی قیادت اور سابق وزیر داخلہ کے خلاف مسجد نبوی کی حرمت کو پامال کرنے کے جرم میں مقدمہ عائد کیا گیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے مغربی لباس پہن کر فوٹو شوٹ کروانے پر سوشیل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eighteen + sixteen =