پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کے سپر فور میچ کے دوران ان کی بیٹی نے ہندوستانی پرچم لہرایا تھا۔
ایک نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی ہائی پروفائل مقابلہ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں تھی اور ان کی بیٹی نے پاکستانی جھنڈا نہ ملنے کی وجہ سے بھارتی جھنڈا اٹھایا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے انہیں بتایا کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے صرف 10 فیصد حصے پر پاکستانی حامیوں کا قبضہ تھا جب کہ ہندوستانی ہجوم کی اکثریت تھی۔
آفریدی نے مزید کہا کہ انہیں ان کی بیٹی کی بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو بھیجی گئی تھی لیکن انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ ویڈیو شیئر کریں یا نہیں۔