وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے فوری انتخابات کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کو وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کب ہوں گے فیصلہ قومی اسمبلی کرے گی نا کہ عمران خان ۔

قومی اسمبلی کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کوئی ڈکٹیشن نہیں لیں گے، البتہ مذاکرات کے لئے تمام دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “کمیٹی بنانے کے لئے تیار ہیں، لیکن کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔”

وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی نے یہ بل منظور کرکے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی بنیاد رکھی ہے۔ شہباز نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ٹھرایا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ جب ہماری حکومت تباہ شُدہ معیشت کو پٹری پر واپس ڈالنے کے لئے کام کر رہی ہے تو پھر سے 2014 والی احتجاج کی سیاست شروع ہوگئ ۔

لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں