دھمکی آمیز خط سے پہلے امریکہ سے دھمکی آمیز کال بھی موصول ہوئی تھی۔ شاہ محمود قریشی کا بڑا انکشاف .
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کو ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکی آمیر خط سے پہلے ہمیں ایک دھمکی آمیزکال بھی موصول ہوئی تھی۔ کال پر انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان روس جانے کا دورہ ترک کر دیں ورنہ پاکستان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔
یہ کال امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے اپنے ہم منصب پاکستانی کو کال کی تھی۔ اس پر پاکستان کی وزارت خارجہ نے موقف اپنایا کہ عمران خان کے روس کے دورہ کرنے کا مقصد اورس اور یوکرین کے تنازعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کا دورہ پچھلے تین مہینے سے بنایا گیا تھا۔
روس اور یوکرین کی لڑائی بہت بعد میں شروع ہوئی۔ اس لیے یہ الزام بلاوجہ لگایا جاتا ہے کہ روس اور یوکرین کے معاملے پر پاکستان روس کی حمایت کرتا ہے۔ جب کال سے کچھ نہیں بن سکا تو امریکی اداروں نے پاکستان کو دھمکی آمیز خط لکھا جس میں مزید خطرناک دھمکیاں دی گئی ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جو الزامات لگاتی ہے وہ بے بنیاد ہیں۔ خط کا معاملہ واقعی سنجیدہ تھا اور اپوزیشن رہنماء امریکہ سے ملے ہوئے تھے۔
وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کے حوالے سے غریدہ فاروقی کا تہلکہ خیز بیان آ گیا۔