سرکاری سکولز کے لئے خوشخبری”سکول کھانا پروگرام“کا افتتاح کر دیا گیا.گورنمنٹ کے سرکاری سکولز میں پڑھنے والے بچوں،اساتذہ اور والدین کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ اب سرکاری سکولز میں بچوں کو کھانا بھی دیا جائے گا۔
حال ہی میں یہ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے اور اس کا افتتاح وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ”سکول کھانا پروگرام“ کے نام سے کیا ہے۔ابتدا ء اس کی لاہور سے کی گئی تھی جبکہ لاہور کے بعد اب اسلام آباد کے سرکاری سکولز میں بھی سٹوڈنٹس کو لنچ دیا جائے گااور ایک خبر کے مطابق اسلام آباد کے 100سکولز میں 25000روزانہ کی بنیاد پر بچوں کو کھانا دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر شفقت محمود نے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ میں اللہ والے ٹرسٹ کا شکر گزار ہوں‘یقینا ایسے ادارے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔حالات اس قدر پیچیدہ ہونے کی بناء پر بہت سے بچے سکول نہیں جا پاتے جس کی ایک بڑی وجہ غربت ہے۔
پوری کلاس میں چند ایک بچے ناشتہ کر کے آتے ہیں۔وفاقی وزیر کے مطابق یہ پہلا قدم ہے جس میں 100سکولز کے بچوں کو کھانا دیا جائے گا جلد ہی اسلام آبا دکے تمام سکولز میں یہ شروع کر دیا جائے گا۔
لاہور میں اللہ والے ٹرسٹ بچوں کو کھانا دے رہے ہیں جبکہ بچیوں کو زیادہ وظیفہ دیا جارہا ہے۔ہماری یونیسیف کی ڈائریکٹر سے بات ہوئی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ ماڈل پورے ملک میں شروع کر سکیں لیکن بجٹ میں کمی کی بناء پر ہم ایسا نہیں کر پا رہے‘اسی لئے اللہ والے ٹرسٹ کا میں بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے یہ قدم اٹھایا۔
یاد رہے کہ ابھی یہ پروگرام لاہور اور اسلام آباد کے چند سکولز میں شروع کیا گیا ہے۔اگر یونیسیف مدد کرنے کی حامی بھرتی ہے تو پھر شاید یہ پروگرام پورے ملک میں شروع ہوسکے یا پھر اللہ والے ٹرسٹ کی طرح دیگر کوئی ٹرسٹ ایسا تعاون کر ے تو اس پروگرام کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ حکومت خود اس کے لئے کچھ بھی نہیں کرے گی۔
سینئر رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے.