ادکار سنجے دت کی پھیپھڑوں کے کینسر سے متعلق گفتگو۔

ادکار سنجے دت کی پھیپھڑوں کے کینسر سے متعلق گفتگو۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) اداکار سنجے دت پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلاء رہے ہیں۔ اس پر انہوں نے ایک انٹرویو میں بات کی ہے اور بتایا کہ یہ وقت ان کے لیے کس قدر مشکل تھا۔

انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ ایک دن وہ جب بیٹھے تھے تو ان کا دم گھٹ رہا تھا۔ ان کے لیے سانس لینا مشکل ہو رہا تھا۔ انہوں نے جا کر نہایا اور پھر آ کر بیٹھ گئے لیکن ان کی حالت نہیں سنبھل رہی تھی۔ ان کو مجبوراً اپنے ڈاکٹر کو فون کرنا پڑا۔ انہوں نے جا کر ایکسرے کرایا تو معلوم ہوا کہ ان کے پھیپھڑوں میں آدھا سے زیادہ پانی بھرا ہوا ہے۔

ان کے ڈاکٹر کو شک تھا کہ ان کو ٹیوبر کلوسس ہے۔ لیکن جب مزید ایکسرے اور تشخیص کی گئی تو معلوم ہوا کہ ان کو کینسر ہے اور وہ بھی چوتھی سٹیج پر۔

ان کے ڈاکٹر نے ان کو بتایا نہیں تھا کیونکہ وہ ڈر رہے تھے۔ ان کی فیملی بھی ان کو بتانے سے ڈر رہی تھی۔ تاہم بعد میں ان کی بہن آئی اور ان کو بتایا کہ ان کو پھیپھڑوں میں کینسر ہوا ہے۔ اس پر وہ بہت اداس ہو گئے تھے۔ ان کو لگ رہا تھا کہ ان کی موت ہو جائے گی۔ وہ اپنے بچوں اور بیوی کو یاد کر کے روتے رہے۔ تاہم جب ان کا علاج ہوا تو اب وہ بلکل صحت یاب ہو گئے ہیں۔ یہ پچھلے سال کی بات ہے جب ہر جگہ کرونا وائرس پھیلا ہوا تھا۔ تاہم اب وہ بلکل ٹھیک ہیں۔

فیس بک نے میٹاورس سے متعلقہ ورچوئل رئیلیٹی پر مبنی پہلی ڈیجیٹل تھری ڈی گیم ریلیز کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں