بھارت میں پولیس نے سلمان خان کے ہم شکل کو گرفتار کر لیا۔ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

بھارت میں پولیس نے سلمان خان کے ہم شکل کو گرفتار کر لیا۔ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے اداکار سلمان خان کے ہم شکل اعظم انصاری کو گرفتار کر لیا ہے۔ اعظم انصاری نامی نوجوان بھارتی اداکار سلمان خان کا ہم شکل ہے اور ایک ٹک ٹاکر ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق اعظم انصاری سوشیل میڈیا پر اس لیے مشہور ہے کہ وہ سلمان خان کا ہم شکل ہے۔ وہ سلمان جیسی ایکٹنگ بھی کر لیتا ہے اور بعض اوقات سلمان
کے ڈائیلاگ بولتا ہے۔

گزشتہ روز اعظم انصاری گھر سے باہر نکل کر آ گیا۔ اس نے شرٹ اتار دی اور سڑک کے درمیان چلنا شروع کر دیا۔ وہ سلمان خان کے انداز میں چلتے ہوئے ویڈیو بنوا رہا تھا۔

پولیس کو اطلاع ملی تو پولیس نے اعظم انصاری کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ویڈیو بنا رہا تھا۔ لوگ اس کی طرف متوجہ ہو رہے تھے۔ اس کی خواہش ہی یہی تھی کہ وہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکے۔ اس پر الزام عائد ہے کہ اس نے نقص امن کا خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اعظم انصاری پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ویڈیو بھی سوشیل میڈیا پر شئیر کر دی گئی ہے۔

میری بیوی عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ بھارتی شہری نے عدالت میں مقدمہ درج کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں