اداکارہ صبا قمر کیسا جیون ساتھی چاہتی ہیں؟ صباء قمر نے اہم بیان دے دیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) اداکارہ صباء قمر نے اپنے جیون ساتھی کے حوالے سے اپنی پسندیدگیاں میڈیا پر شئیر کر دیں۔
جیوز نیوز سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر میں کون کون سںی خوبیاں ہونی چاہیں۔ انٹرویو کے دوران صبا قمر سے پوچھا گیا کہ وہ اداکاری کے علاوہ اور کیا کرنا چاہتی ہیں۔ اس پر 38 سالہ صباء قمر نے کہا کہ وہ اداکاری کے علاوہ شادی کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ زاتی زندگی کے متعلق سوالات پوچھنے پر ناراض نہیں ہوتی ہیں کیونکہ ان کے فینز کو اس بات کا پتہ ہونا چاہیے کہ ان کی زاتی زندگی کیسی چل رہی ہے۔ اس کے بعد ان سے پوچھا گیا کہ ان کا شوہر کیسا ہونا چاہیے۔ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کا شوہر مجموعی طور پر ایک اچھا انسان ہونا چاہیے جو ان کی عزت کرتا ہو اور نرم دل بھی ہو۔
اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کا زکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی انہیں کوئی ’اچھا آدمی‘ ملے گا تو وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ کسی سے محبت کرتی ہیں لیکن اس کا نام نہیں بتا سکتی ہیں کیونکہ یہ پرسنل ہے۔
اداکارہ میرا نے بھی لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔