روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا میزائل حملہ سینکڑوں یوکرینی فوجی ہلاک اسلام آباد ( اردو بلیٹن ) .
روس نے دعوی کیا ہے اس نے یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ کیا ہے جو روس کا سب سے طاقتور اور دور تک مار کرنے والا میزائل ہے۔ اس حملے میں سو سے زائد یوکرینی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہائپر سونک میزائل آواز کی رفتار سے سفر کرتا ہے۔
روس کے وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے یہ میزائل حملہ یوکرین کے جنوبی علاقوں میں کیا ہے جس میں انہوں نے یوکرین کے ایک فوجی ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری طرف یوکرین نے بھی حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے اس حملے کے بعد ٹریننگ سینٹر سے امونیا گیس کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔ اس لیے وہاں رہنا مشکل ہے۔
یوکرین کے حکام نے مقامی آبادی کو علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین کئی روز سے جنگ جاری ہے اور اس میں دن بہ دن شدت دیکھنے کو مل رہی ہے۔
روسی صدر نے یوکرین پر حملے کا فیصلہ کر لیا ہے:امریکی صدر جوبائیڈن